- امیرترین شوہر سے طلاق لیکرارب پتی بننے والی خاتون نے دوسری شادی کرلی
- آسٹریلوی شخص اٹلی میں ایک یورو کا گھرخریدنے پر مسرور
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
- ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل
- پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کامشترکہ امیدوار نامزد کر دیا
سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی

مکمل ، مختصر اور فیچر فلموں کے نئے منصوبوں پر 40 ملین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا
ریاض: سعودی فلم کمیشن نے ‘لائٹ’ مقابلے میں فاتح قرار پانے والے پروڈیوسرز کے ساتھ نئے فلمی منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال ستمبر میں ’لائٹ‘ مقابلہ کے نام سے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد فلم سازوں کو سپورٹ کرنا تھا اور بعد ازاں اس منصوبے میں 35 فلمیں پیش کی گئیں تاہم 7 منصوبوں کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور باقی 28 کو منظور کرلیا گیا۔
سعودی فلم کمیشن نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان بھی کیا جس میں 8 امیدوار مکمل تحریری فلموں میں کامیاب ہوئے، مختصر دورانیے کی فلموں میں 11 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 6 فیچرفلموں کے منصوبے پیش کرنے والے امیداروں اور طلبا کی جانب سے پیش کیے گئے 3 فلمی منصوبوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔
گزشتہ روز سعودی فلم کمیشن نے لائٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے 28 فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں فیچر فلموں، چھوٹی اور بڑی فلموں کے 28 منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔
ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں نئے فلمی منصوبوں پر 40 ملین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس موقعے پر سعودی وزارت ثقافت کے عہدیدار اور مملکت میں فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں فلم اتھارٹی کے سی ای او عبد اللہ آل عیاف القحطانی نے وزیر ثقافت، شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان ثقافتی منصوبوں کے لیے مستقل معاونت اور سینما کی صنعت کو فعال بنانے کی ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔