نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری پر مہوش حیات کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021
جوبائیڈن کی حلف برداری تمام لوگوں کیلئے نئی صبح کا اشارہ ہے، مہوش حیات فوٹوفائل

جوبائیڈن کی حلف برداری تمام لوگوں کیلئے نئی صبح کا اشارہ ہے، مہوش حیات فوٹوفائل

کراچی: مہوش حیات نے امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق کہا ہے کہ آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات سے بھی باخبررہتی ہیں۔ اور ان پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتی ہیں۔ حال ہی میں مہوش حیات نے امریکا کے 46 ویں صدر کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر دنیا بھر کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹ کیا آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے دنیا بھر میں اس کی تکرار ہوتی ہے۔

مہوش حیات نے مزید کہا دلچسپ چار سالوں کے بعد امید کرتی ہوں یہ میرے امریکی دوستوں اور باقی تمام لوگوں کے لئے ایک نئی صبح کا اشارہ ہے۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1351944065785409537

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا کر ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے گزشتہ روز امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔