پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی

محمد یوسف انجم  جمعرات 21 جنوری 2021

احسان مانی کے گزشتہ چھ ماہ میں 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے: فوٹو: فائل

احسان مانی کے گزشتہ چھ ماہ میں 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے: فوٹو: فائل

پی سی بی کے چیئرمین اور گورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی۔

احسان مانی کے گزشتہ چھ ماہ میں 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ان ایڈیٹ تفصیل کے حساب سے بورڈ سربراہ کی رہائش کے لیے 22 لاکھ سے زیادہ  کا کرایہ ادا کیا گیا۔ ایک لاکھ سے زیادہ کا گاڑی نے پٹرول پیا۔ ڈرائیور کو چار لاکھ تنخواہ دی گئی، ان اخراجات میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار کے یوٹیلٹی بلزشامل ہیں۔

سکیورٹی اسٹاف اور دوسرے ملازمین کو مجموعی طورپرساڑھے تین لاکھ کے قریب تنخواہ دی گئی۔اکیاسی ہزار میڈیکل کی مد میں خرچ ہوئے۔ بیرون ملک ڈیلی الاونس، رہاٗئش، سفر اور اہلیہ کے سفر پر مجموعی طورپرگیارہ لاکھ، پچاسی ہزارکی رقم ادا کی گئی۔

ڈومیسٹک سفر، رہاٗئش، اہلیہ  کے سفرسمیت نو لاکھ سٹرسٹھ ہزارسے زیادہ کی اداٗئیگی کی گئی۔ دولاکھ ستائیس ہزار بزنس انٹرٹیمنٹ کے شامل ہیں۔ احسان مانی پی سی ایل کے ساتھ گورننگ بورڈ میٹنگ الاونس نہیں لے رہے۔  یاد رہےکہ جولائی دوہزار انیس سے جون دوہزاربیس تک احسان مانی کے مجموعی اخراجات ایک کروڑسے زیادہ تھے۔

دریں اثنا گورننگ بورڈ ممبران پر اکتیس دسمبردوہزاربیس تک  چھ لاکھ، اٹھانوے ہزار اکتیس دسمبر تک خرچ ہوئے ہیں۔بورڈ ممبران نے ایک لاکھ اسی ہزار ڈیلی الاونس وصول کیا، رہاٗئش پرایک لاکھ اکسٹھ ہزار خرچ ہوئے، میٹنگ الاونس ایک لاکھ نوے ہزاردیا گیا،ہوائی اور زمین سفری اخراجات ایک لاکھ سٹرسٹھ ہزارسے ریادہ رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔