- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پہلی جیت؛ سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
ڈرامہ نگاری اور ہدایتکاری کے بعد اب خلیل الرحمان ٹاک شو کی میزبانی کریں گے

خلیل الرحمان قمر مختلف ٹاک شوز کے دوران لڑائیوں اور خواتین سے متعلق متنازع بیانات دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں
کراچی: ’’میرے پاس تم ہو‘‘جیسے شاہکار ڈرامے کے خالق اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر اب سیاسی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کا شمار پاکستان کے معروف مصنفوں میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر کئی کامیاب ڈرا مے جیسے ’’پیارے افضل‘‘، ’’صدقے تمہارے‘‘، ’’ذرا یاد کر‘‘، ’’میرے پاس تم ہو‘‘، اس کے علاوہ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’کاف کنگنا‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
تاہم بہترین مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ خلیل الرحمان قمر مختلف ٹاک شوز کے دوران لڑائیوں اور خواتین سے متعلق متنازع بیانات دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ گزشتہ برس ان کی ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والی لڑائی نے پورے پاکستانی میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔ جب کہ ایک شو کے دوران انہوں نے خواتین سے متعلق بیان دیا تھا کہ اگرعورتیں مردوں کی برابری کی بات کرتی ہیں تو مرد کا گینگ ریپ بھی کرلیں۔ اس بیان نے خلیل الرحمان کے چاہنے والوں کو دو دھڑوں میں تقسیم کردیا تھا۔
گزشتہ برس ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی وجہ سے تعریفیں اور متنازع بیانات دینے کی وجہ سے تنقید بٹورنے والے مصنف خلیل الرحمان قمر اب ایک سیاسی ٹاک شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ ان کا ٹاک شو نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
خلیل الرحمان قمر اپنے شو کے پرومو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو، وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے۔ آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو پبلک پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کانام ہے؟‘‘
لوگوں نے خلیل الرحمان قمر کے شو کے حوالے سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس شوکا انتظار ہے۔ تاہم ابھی تک اس شو کے نشر ہونے کی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔