اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021
اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے، سی این جی ایسوسی ایشن  (فوٹو : فائل)

اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے، سی این جی ایسوسی ایشن (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس کے اجرا پر 12 سال سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا کا اعلان کردیا۔

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس پر عائد پابندی 12 سال بعد اب ہٹالی ہے اور نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ نئے لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست دے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔