اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021
ڈس انفولیب کی رپورٹ آتے ہی نام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا: فوٹو: فائل

ڈس انفولیب کی رپورٹ آتے ہی نام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا: فوٹو: فائل

برطانوی پارلیمان میں بحث ہویا پھراقوام متحدہ انسانی حقوق یا فنسن رپورٹ، سب ہی جگہ بھارتی سیاہ کاریوں کی قلعی کھل گئی۔

بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی اورایک بار پھربھارت کا اصل چہرہ ہرجگہ بے نقاب ہو گیا۔ یورپی یونین ڈس انفولیب میں ذکرکیے گئے تھنک ٹینکس، این جی اوزایک ایک کرکے پاش پاش ہونے لگے۔

ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کارتھا۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ آتے ہی اس تھنک ٹینک کے تمام کردارراہ فراراختیارکرنے لگے اورنام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی کے میزبان اورارنب گوسوامی کی اپنے ساتھی صحافی پارتھو داس کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی تھی جس سے انکشاف ہوا تھا کہ اسے بھارت کے بہت سے خفیہ رازوں کا پہلے سے علم تھا اور پلوامہ حملے سے وہ اپنے چینل کی رینکنگ بڑھانے کی باتیں کررہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔