اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 جنوری 2021
رومان رئیس اس سے پہلے تمام پانچ ایڈیشنز میں پی ایس ایل ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

رومان رئیس اس سے پہلے تمام پانچ ایڈیشنز میں پی ایس ایل ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

 اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رومان ریس کو ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

رومان رئیس دوبار کی چیمپیئن پی ایس ایل ٹیم کے لیے 30 میچ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کئیرئیر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ بولرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہیڈکوچ بوتھا سے بھی اس بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، وہ بھی میرے پلان سے بہت خوش ہیں۔ اسلام آباد ٹیم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد ٹیم کے اونر علی نقوی نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔