ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل

بزنس رپورٹر  جمعرات 21 جنوری 2021
دسمبر 2020ء میں جاری کھاتوں میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ز کا خسارہ ریکارڈ ہوا، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

دسمبر 2020ء میں جاری کھاتوں میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ز کا خسارہ ریکارڈ ہوا، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

 کراچی: ملکی جاری کھاتہ (کرنٹ اکاؤنٹ) مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020ء میں جاری کھاتوں میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ز کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال 6 ماہ میں مجموعی جاری کھاتے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں جاری کھاتوں میں 2 ارب ڈالرز کا خسارہ تھا۔ دسمبر 2020ء میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا جبکہ چینی اور گندم کی درآمدات کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے خام مال کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔