2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 جنوری 2021
آپریشن شریف آباد میں کیا گیا، دو ملزمان زاہد اور وسیم گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، سی ٹی ڈی (ترجمان سی ٹی ڈی)

آپریشن شریف آباد میں کیا گیا، دو ملزمان زاہد اور وسیم گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، سی ٹی ڈی (ترجمان سی ٹی ڈی)

 کراچی: سی ٹی ڈی نے سال 2006ء میں شہید کیے جانے والے پولیس اہل کار کے قاتل گرفتار کرلیے، دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن شریف آباد میں کیا گیا  جس میں دو ملزمان زاہد اور وسیم کو گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھائی جان چوک کے قریب پولیس کانسٹیبل سید خالد احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا جبکہ اس کی سرکاری ایس ایم جی بھی لے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر سائیکل بھی بریگیڈ کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔