- شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ
- کیا دھوپ میں اضافہ، کووِڈ 19 سے اموات میں کمی کی وجہ ہے؟
- تیونس ؛ ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل
- قرنطینہ میں بوریت کا علاج... کاغذ کا گھوڑا
- کورونا وبا، ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم
- حوثی باغیوں کے سعودی آئل ریفائنری پرڈرون حملے
- کراچی پولیس چیف کی شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق
- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں ہوگا
- کپاس کی مجموعی پیداوارملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا جارحانہ آغاز
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
الفا براوو چارلی کے ’ گل شیر‘ وزیر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئے

عمران خان کو ابھی بہت سے کام کرنے ہیں اور میں اُن کے ساتھ ہوں، سید قاسم شاہ (فوٹو: فائل)
کراچی: مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’ الفا براوو چارلی ‘ کے کردار ’ گل شیر‘ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل میں کیپٹن گل شیر کا کردار ادا کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1987ء میں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ایک بندہ کرکٹ چھوڑ چکا تھا یہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر اُس دوران انہیں احساس ہوا کہ کرکٹ کے بغیر اسپتال بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔
انہوں ںے کہا کہ اس شخص نے اسپتال کا خیال ذہن میں رکھ کر اسی لگن و جستجو کے ساتھ پھر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی قریب آگیا تب اس نے یہی سوچا کہ ورلڈ کپ جیتنے سے ہی اسپتال بن سکتا ہے اس لیے انہوں نے اس دوران کینسر اسپتال بنانے کے خواب کو اپنا مقصد بنالیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران عمران خان نے نیوزی لینڈ میں عشائیے میں کہا تھا کہ ہم یہاں ورلڈ کپ لینے آئے ہیں، مجھے اُن کے اس بیان پر تعجب کا اظہار ہوا کہ ٹیم کی حالت کس طرح کی ہے اور اس کے باوجود اس طرح کے بڑے بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن انہیں پتا تھا کہ جس نیت کے ساتھ وہ چل رہے ہیں اس میں اللہ پاک اُن کی مدد کریں گے۔
سید قاسم شاہ نے عمران خان کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو واپس ٹریک پر لے کر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے گندگی صاف کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنا مقصد بنایا، یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے انہیں سب سے بڑا عہدہ درکار تھا پھر قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ پاناما جیسے کیسز سامنے آگئے اور عمران خان کو اگے آنے کا موقع مل گیا۔
یہ پڑھیں: الفا، براوو اور چارلی کے کیپٹن فراز کی ٹی وی اسکرین پر پھر واپسی
الفا براوو چارلی کے اداکار نے کہا کہ عمران خان کو اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ جس نیک نیتی کے ساتھ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے عمران خان اگے پہنچے ہیں اس میں یہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوں گے، کیوں کہ ابھی آپ کو تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے، ابھی سیاحت جیسے بڑے کام کرنے ہیں اور یہ کام وہی کرسکتا ہے جس کی سوچ پاکستان کے ساتھ ہو اور مجھے یہ اُمید ہے کہ یہ کام صرف عمران خان کو کرنے ہیں اور اس ضمن میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں بالخصوص میں آپ کے ساتھ ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔