- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تعمیراتی شعبے کے لیے اعلان کردہ وزیراعظم کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سالہ مدت کے لیے توسیع کردی۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ روز انکم ٹیکس ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فکس ٹیکس کی مدت میں 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آمدن کے ذرائع بتانے کے حوالے سے استثنیٰ کی مدت میں بھی 30 جون 2021ء تک توسیع کردی ہے۔
علاوہ ازیں جن منصوبوں کو 30 ستمبر 2023ء تک مکمل ہونا تھا اس میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ جائیداد کی خریداری کے وقت آمدن کی تفصیلات فراہم کرنے کے استثنیٰ کو 31 مارچ 2023ء تک توسیع دی گئی ہے۔
ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی چھوٹ 30 جون 2021ء تک بڑھائی گئی ہے، فکس ٹیکس رجیم دسمبر 2021ء تک بڑھائی گئی ہے، مارچ 2023ء تک گھر خریدنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گی، بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024ء تک بڑھایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔