تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع

ارشاد انصاری  جمعرات 21 جنوری 2021
تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری اور خریداری کے لیے  ذرائع بتانے کے حوالے سے استثنیٰ کی مدت میں بھی 30جون 2021 تک توسیع کردی گئی (فوٹو، انٹرنیٹ)

تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری اور خریداری کے لیے ذرائع بتانے کے حوالے سے استثنیٰ کی مدت میں بھی 30جون 2021 تک توسیع کردی گئی (فوٹو، انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تعمیراتی شعبے کے لیے اعلان کردہ وزیراعظم کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سالہ مدت کے لیے توسیع کردی۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز انکم ٹیکس ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فکس ٹیکس کی مدت میں 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آمدن کے ذرائع بتانے کے حوالے سے استثنیٰ کی مدت میں بھی 30 جون 2021ء تک توسیع کردی ہے۔

علاوہ ازیں جن منصوبوں کو 30 ستمبر 2023ء تک مکمل ہونا تھا اس میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ جائیداد  کی خریداری کے وقت آمدن کی تفصیلات فراہم کرنے کے استثنیٰ کو 31 مارچ 2023ء تک توسیع دی گئی ہے۔

ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی چھوٹ 30 جون 2021ء تک بڑھائی گئی ہے، فکس ٹیکس رجیم دسمبر 2021ء تک بڑھائی گئی ہے، مارچ 2023ء تک گھر خریدنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گی، بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024ء تک بڑھایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔