شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 جنوری 2021
یہ سہولت صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کے لیے ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (فوٹو : فائل)

یہ سہولت صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کے لیے ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (فوٹو : فائل)

 کراچی: سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر نے قانونی مسائل سے دوچار شہریوں کو مفت مشورے فراہم کرنے کی سروس شروع کردی۔

اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سندھ لیگل ایڈوئزری کال سینٹر فون کرکے مفت قانونی مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر میں ہائی کورٹ کے تجربہ کار و تربیت یافتہ وکلاء خدمات فراہم کررہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مفت قانونی معاملات سے متعلق سہولت پیر سے جمعہ تک دی جاتی ہے، یہ سہولت صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کے لیے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری 080070806 نمبر پر فون کرکے مفت قانونی مدد حاصل کرسکتے ہیں، سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کا قانونی مسائل کا شکار شہریوں کے لیے یہ اہم اقدام ہے جو داد و تحسین کے لائق ہے، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔