پی سی بی نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 جنوری 2021
شمالی امریکا، کیریبیئن جزائر، برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی نشریات دیکھی جا سکیں گی، بورڈ۔
 فوٹو: فائل

شمالی امریکا، کیریبیئن جزائر، برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی نشریات دیکھی جا سکیں گی، بورڈ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے جس کے تحت شمالی امریکا، کیریبیئن جزائر، برطانیہ اور نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی نشریات دیکھی جا سکیں گی، زیرمعاہدہ نیٹ ورک 2023 تک پی ایس ایل اور پاکستان کے ہوم میچز دکھائیں گے۔

بورڈکے مطابق آسٹریلیا، جنوبی ایشیا (پاکستان کے علاوہ) اور مڈل ایسٹ میں ممکنہ نشریاتی اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس سلسلے میں مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔