- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصے کا اظہار
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
- جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ 9 ویں مقدمے میں بھی بری
- حکومت کی اپوزیشن کومزید دو صوبوں میں بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کی پیشکش
- بھارتی وزیراعظم نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
- عزیر بلوچ پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے سے بھی بری
- حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
- وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
- حکومت کی الیکشن کمیشن کوسینیٹ کیلئے قابل شناخت بیلٹ پیپرچھاپنے کی تجویز
- افغان فضائیہ کی بمباری میں 30 جنگجو ہلاک، کابل حکومت کا دعویٰ
- ثابت ہو گیا کہ آئین سازشی آرڈیننسز سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 18 ہلاک
- نجی کمپنی نے دیوقامت پہیے جیسا خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا
- ہڈیوں میں نئے خلیے کی دریافت سے استخوانی علاج کی راہ کھلے گی
شاداب خان کا خلا پُر کرنے کیلیے زاہد محمود مضبوط امیدوار

ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں فخرزمان کی واپسی ہوگی،حسن کی شمولیت کاامکان۔ فوٹو: فائل
لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجرڈ شاداب خان کا خلا پْر کرنے کیلیے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں۔
جنوبی افریقہسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے،بابر اعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے۔
آل راؤنڈر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پْر کرنے کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، دوسری جانب بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی سے محروم ہونے والے اوپنر فخرزمان کی واپسی ہوگی، ان کی جگہ سنبھالنے والے عبداللہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ برداشت نہیں کرپائے تھے۔
اوپنرز شرجیل خان اور ذیشان ملک، مڈل بیٹسمین صہیب مقصود، وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان سمیت چند کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکر لاہور میں تربیتی کیمپ کیلیے اسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں،عدم دستیابی کی صورت میں متبادل ناموں پر غور کیا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی متوقع ہے۔
کرکٹرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچز کی زیرنگرانی شروع ہوجائے گی،کپتان بابر اعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی کیلیے منتخب چند پلیئرز راولپنڈی میں 4سے 8فروری تک شیڈول ٹیسٹ کھیل کر انھیں جوائن کرلیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔