- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، عمران نذیر
2ماہ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور پاور ہٹنگ میں بہتری لاسکتا ہوں، سابق اوپنر۔ فوٹو: فائل
لاہور: عمران نذیر نے محمد عامرکی ریٹائرمنٹ کو جلدبازی قرار دے دیا۔
جارح مزاج اوپنر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط بنائے بغیر پرفارمنس کا گراف بلند نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے اپنے اور شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان کو زبردست پاور ہٹر پایا، فیلڈنگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کا موقع دیا جائے تو 2ماہ میں نتائج سامنے آئیں گے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلدبازی میں کیا، وہ حسن علی اور فواد عالم کی مثال سامنے رکھتے، ڈراپ ہونا بھی کھیل کا حصہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔
عمران نذیر نے کہا کہ قومی ٹیم سلیکشن میں بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت موزوں نہیں،مصباح الحق کو 2 عہدے کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیے تھے، سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کرکے آتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔