بلوچستان میں سالانہ 10ارب روپے کی گیس چوری

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 22 جنوری 2021
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادائیگیاں نہ کرنے پر کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا۔ فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادائیگیاں نہ کرنے پر کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ حکام نے انکشاف کیا ہے بلوچستان میں سالانہ 10 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ حکام نے انکشاف کیا ہے بلوچستان میں سالانہ 10 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔

کنوینر راجہ ریاض کی زیرصدارت اجلاس میں رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا 1965ء کی گیس پائپ لائنزبھی پڑی ہوئی ہیں، نظام صحیح کرنے کے لئے کیا کیا؟

کمیٹی نے ایس ایس جی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو غیر مجاز طور پر گیس  فراہمی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادائیگیاں نہ کرنے پر کے الیکٹرک حکام کو طلب کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔