منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021

الزام سات ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا۔ ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے، وکیل حمزہ شہباز: فوٹو: فائل

الزام سات ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا۔ ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے، وکیل حمزہ شہباز: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی تاہم سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے کہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا توحمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائرہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔