کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے ہے۔

ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے ہے۔

راولپنڈی میں حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں مل کر گاڑی چوری کرتی تھیں، ملزم خواتین قیمتی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ حسن ابدال پولیس نے ناکہ بندی کرکے دونوں بہنوں کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جو گاڑی چوری کرکے خیبر پختونخوا فرار ہوجاتی تھیں۔ دونوں بہنیں 35 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں جب انہیں گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔