امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی بیٹی کا نام بتادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’خائی‘‘عربی نام ہے جس کا مطلب تاج پہنایا جانا ہے فوٹوانٹرنیٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’خائی‘‘عربی نام ہے جس کا مطلب تاج پہنایا جانا ہے فوٹوانٹرنیٹ

نیویارک: امریکی سپر ماڈل جیلینا نورا حدید المعروف جی جی حدید نے بالآخر اپنی بیٹی کا نام بتادیا۔

جی جی حدید اور گلوکار زیان ملک کی بیٹی کی پیدائش کو تقریباً 4 ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے نہ تو اپنی بیٹی کی تصویر مداحوں کو دکھائی تھی اور نہ ہی نام شیئر کیا تھا۔ لیکن اب جی جی حدید نے اپنی بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

جی جی حدید نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بائیو میں اپنا تعارف ’’خائی کی والدہ‘‘ لکھا۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ ان کی بیٹی کا نام خائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’خائی‘‘ عربی نام ہے جس کا مطلب تاج پہنایا جانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی ہیں کہ زیان ملک نے اپنی بیٹی کے نام کا ٹیٹو اپنی کلائی پر بنوایا ہے۔

واضح رہے کہ زیان ملک اور جی جی حدید کی بیٹی کی پیدائش ستمبر 2020 میں ہوئی تھی۔ جی جی حدید امریکا کی سپر ماڈل ہیں تاہم ان کے آباؤاجداد کا تعلق فلسطین سے ہے جب کہ زیان ملک کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ برطانیہ میں پلے بڑھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔