تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 جنوری 2021
مقتول کی تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں اس کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اور وہ 13 بچوں کا باپ تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

مقتول کی تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں اس کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اور وہ 13 بچوں کا باپ تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

مبینہ ٹاؤن کے علاقے قائد اعظم کالونی میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے اور دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے، جمعرات کی شب بھی ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر جمعہ کی صبح ملزمہ نے سوتے ہوئے شوہر کو سر میں گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد ولی نے 3 شادیاں کی ہوئی تھیں اور تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں اس کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جب کہ وہ 13 بچوں کا باپ تھا،  ولی نے علاقے میں ہی کچھ گھر کرائے پر دیے ہوئے تھے جن کے ذریعے وہ گزر بسر کرتا تھا جب کہ خود بھی گھر بنانے کے ٹھیکے لیتا تھا جب کہ ملزمہ شاہین اس کی پہلی بیوی ہے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے تیس بور کا پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔