ایرانی سپریم لیڈر کی سابق صدر ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
ٹرمپ کے مشابہت رکھنے والا شخص گولف کھیل رہا ہے اور اوپر ڈرون اڑ رہا ہے، فوٹو : ٹوئٹز

ٹرمپ کے مشابہت رکھنے والا شخص گولف کھیل رہا ہے اور اوپر ڈرون اڑ رہا ہے، فوٹو : ٹوئٹز

تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے تصویر شیئر کی ہے جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والا شخص گولف کھیل رہا ہے۔

ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا ہے کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔

اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ٹویٹ کا متن درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔

Kamenei twiiter account suspended

سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا  لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

سابق صدر ٹرمپ کو فارسی زبان میں دی گئی دھمکی پر اب تک ٹوئٹر نے کوئی ایکشن نہیں لیا تاہم اس سے قبل امریکی اور برطانوی ساختہ کورونا ویکسین کے خلاف بیان کو ہٹا دیا گیا تھا۔

khamenei

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔