- خامنہ ای کی دھمکیوں میں آکر اپنی پالیسی تبدیلی نہیں کریں گے، امریکا
- اپنے ہی ساتھیوں پر عدم اعتماد کیوں؟
- ’سیاسی مفادات کی خاطر انسانی حقوق کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہیں،‘ چین
- میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں پر فائرنگ، 3 ہلاک
- راشد خان کا پی ایس ایل 6 میں سفرتمام ہوگیا
- امریکا نے دو ریاستی حل کو اسرائیل کےلیے ’بہترین‘ قرار دے دیا
- جعلی بینک اکاونٹس کیس؛ ملزم سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑاراضی پلی بارگین سے برآمد
- چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ
- جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب کی پلی بارگین
- جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی سالگرہ، حکومت سندھ نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا
- راولپنڈی جنرل اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی
- خواہش ہے کھل کر بات کروں مگر کچھ پابندیاں ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
- این اے 75 میں کوئی نتیجہ تبدیل نہیں ہوا، ریٹرننگ افسر کا الیکشن کمیشن میں بیان
- فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار، پرویز رشید کی درخواست مسترد
- جھیل بیکل کے آبی پاؤں پر ٹکے پتھر
- متاثرہ پٹھوں کے علاج میں براہِ راست خلوی ’ری پروگرامنگ‘ سے کامیابی
- زمینی مٹی سالانہ چار کروڑ ٹن انسانی فضلہ فلٹر کرتی ہے
- سیاسی میدان میں غیر سیاسی کردار
- گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں ’ہوم‘ کراؤڈ میسر آگیا
- کرس گیل کا فی الحال پی ایس ایل 6 میں سفر ختم، وطن واپس لوٹ جائیں گے
ایرانی سپریم لیڈر کی سابق صدر ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کے مشابہت رکھنے والا شخص گولف کھیل رہا ہے اور اوپر ڈرون اڑ رہا ہے، فوٹو : ٹوئٹز
تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے تصویر شیئر کی ہے جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والا شخص گولف کھیل رہا ہے۔
ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا ہے کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔
اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ٹویٹ کا متن درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔
سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔
سابق صدر ٹرمپ کو فارسی زبان میں دی گئی دھمکی پر اب تک ٹوئٹر نے کوئی ایکشن نہیں لیا تاہم اس سے قبل امریکی اور برطانوی ساختہ کورونا ویکسین کے خلاف بیان کو ہٹا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔