كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا

اے پی پی / ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
پولیس نے ملزمہ كے خلاف مقدمہ درج كر كے مزید تحقیقات شروع كری . فوٹو: فائل

پولیس نے ملزمہ كے خلاف مقدمہ درج كر كے مزید تحقیقات شروع كری . فوٹو: فائل

 کوئٹہ: كوئٹہ میں  گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں  كو تیز دھار آلے سے قتل كردیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ماركیٹ كے علاقے میں سمیرا نامی خاتون نے گھریلو ناچاكی پر اپنے شوہر عرفان سلیم، 12 سالہ بیٹی شفیقہ اور 6 سالہ شمائلہ كو قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر اور دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودكشی كی كوشش كی جسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل كردیا گیا۔

قتل ہونے والے شوہر اور بیٹیوں  كو پوسٹ مارٹم كے لیے بولان میڈیكل كمپلیكس منتقل كر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزمہ كے خلاف مقدمہ درج كر كے مزید تحقیقات شروع كری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔