حریم شاہ نے مفتی قوی کی میک اپ روم میں بنی ویڈیو جاری کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
حریم شاہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی جاری کر چکی ہیں (فوٹو: فائل)

حریم شاہ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی جاری کر چکی ہیں (فوٹو: فائل)

 کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تھپڑ مارنے والی ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کے میک اپ روم کی ویڈیو جاری کردی۔

ان دنوں متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی داستانوں کے چرچے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ متعدد سیاست دانوں کے ساتھ ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کی کئی ویڈیو مفتی قوی کے ساتھ بھی سامنے آچکی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آرہی ہے۔

حال ہی میں حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایک لڑکی انہیں تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہے جس پر حریم شاہ نے کہا تھا کہ قوی صاحب نے اُن سے متعدد بار متنازع حرکات و گفتگو کی یہاں تک کہ انہوں نے میڈیا پر مجھ سے نکاح کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ جس کی وجہ سے میں نے انہیں نہ صرف تھپڑ مارے ہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔

یہ پڑھیں: مفتی قوی کو صرف تھپڑ نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ

مفتی قوی کی تھپڑ کی ویڈیو کا معاملہ ابھی تھما ہی تھا کہ حریم شاہ نے اُن کے میک اپ روم کی ویڈیو جاری کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی شو میں بطور مہمان شرکت کرنے سے قبل خاتون سے میک اپ کروارہے ہیں اور حریم شاہ اُن کے برابر میں کھڑی تمام ویڈیو بنا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔