کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 22 جنوری 2021
کے ایم سی اسے نہیں چلاپارہی اس لیے فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ کو آج تک نیب کا کوئی نوٹس نہ ملا، مرتضی وہاب (فوٹو : انٹرنیٹ)

کے ایم سی اسے نہیں چلاپارہی اس لیے فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ کو آج تک نیب کا کوئی نوٹس نہ ملا، مرتضی وہاب (فوٹو : انٹرنیٹ)

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز (کے آئی ایچ ڈی) کو کے ایم سی سے لے کر این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ سے متصل فوارہ چوک پر مونومنٹ اور اس کی ازسر نو تعمیر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو نہیں چلا پارہی جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے اسے این آئی وی سی ڈی کو دے دیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر سہولت میسر آسکے۔

عمران خان نے خود فارن فنڈنگ کیس کے معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی، پی ٹی آئی مناظرے بعد میں کرے پہلے الیکشن کمیشن میں جواب دے، وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، وزیراعظم یہ بتائیں کہ فنڈز کہاں سےآئے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا اور کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا صرف انکوائری چل ہی تھی، ہمارے اوپر فرخ حبیب الزم لگارہے ہیں اور وہ توجہ کو ہٹانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ہم ہرسال الیکشن کمیشن کو حساب جمع کرواتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔