فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2021
الیکشن کمیشن جے یو آئی کی رجسٹریشن کے نام کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، درخواست فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن جے یو آئی کی رجسٹریشن کے نام کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، درخواست فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے منحرف رکن شجاع ملک نے الیکشن کمیشن میں جے یو آئی کے نام کے حوالے سے نظرثانی درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن جمیعت علمائے اسلام کے نام کی رجسٹریشن کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، الیکشن کمیشن نے اپنے گزشتہ فیصلے میں جمیعت علماء اسلام (ف) کو جمیعت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت دی تھی لہذا اب مولانا فضل الرحمن گروپ کو جمیعت علماء اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔