- سینیٹ انتخابات میں بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا
- ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی
- کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش
- متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرادی
- اسلامی تعلیمات نے جنوبی افریقا میں گینگ وار کے گڑھ کو امن کا گہوراہ بنادیا
- قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
- وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ
- ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
- غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں، قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست
- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
ورزش کی بدولت، پٹھے ازخود سوزش کے نقصانات کم کرتے ہیں

ورزش سے جسمانی پٹھے اپنے اندر جلن اور سوزش کو ازخود ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل
نارتھ کیرولینا: ڈیوک یونیورسٹی کے بایومیڈیکل انجینیئروں نے ایک ماڈل کی بدولت دکھایا ہے کہ اگر ورزش جاری رکھی جائے تو پٹھوں(مسلز) میں اندرونی اینٹھن اور سوزش سے ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی ہوسکتا ہے۔
ورزش کے جسمانی، دماغی اور نفسیاتی فوائد ہم بیان کرتے رہے ہیں۔ لیکن اب سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں اگائے گئے انسانی پٹھوں کے خلیات سے اپنی نوعیت کا نادیدہ پہلوظاہر کیا ہے۔ اس کی تفصیلات سائنس ایڈوانسس نامی جرنل میں 22 جنوری کو شائع کی گئی ہیں۔
ورزش کے دوران بدن میں بہت سی تبدیلیاں جاری رہتی ہیں۔ بالخصوص پٹھوں کے اندر عضلات، بافتوں اور خلیات کے اندر ہونے والے عوامل سے ہم بے خبررہتے ہیں۔ اس کے لیے ایک سادہ ماڈل بنایا گیا ہے جس میں بایوانجینیئرنگ کی بدولت انسانی پٹھوں کے خلیات بنائے گئے ہیں۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی پٹھوں کے خلیات ورزش یا ایسی ہی کسی سرگرمی کے بعد اندرونی جلن اور سوزش سے ہونے والے نقصان کا ازخود ازالہ کرسکتے ہیں۔
تاہم سوزش اپنی نوعیت میں اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ چوٹ کے بعد کی سوزش جسمانی مرمت کرتی ہے لیکن بہت دفعہ انسانی امنیاتی نظام ازخود سرگرم ہوجاتا ہے اور بلاوجہ جسمانی اندرونی جلن پیدا ہوتی ہے جو بہت نقصاندہ ہوتی ہے۔ گٹھیا کا درد اس کی سب سے بہترین مثال ہے جس میں اندرونی سوزش بلاوجہ پیدا ہوتی ہے۔
ماہرین نے تجربہ گاہ میں پٹھوں کا جو ماڈل بنایا ہے اس میں دس سال کی محنت صرف ہوئی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ ورزش براہِ راست پٹھوں کے عضلات کو اندرونی جلن کے مضراثرات کو چن چن کر ختم کرنے قابل بناتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔