PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی

ارشاد انصاری  ہفتہ 23 جنوری 2021
پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔ فوٹو: فائل

پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویب سائٹ ’ٹرو اسلام‘ پاکستان میں بلاک کردی۔

پی ٹی اے نے ویب سائٹ ’ٹرو اسلام‘ پاکستان میں بلاک کردی ہے، مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔

پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق ویب سائٹ www.trueislam.com کے ایڈمنسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کیلیے رابطہ کیا گیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295-A ،298-B اور298-C اور آرٹیکل 260 (3) اور آرٹیکل31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔