افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 23 جنوری 2021
ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا، 20 سالہ اُولْبَاش بی بی ۔ فوٹو: فائل

ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا، 20 سالہ اُولْبَاش بی بی ۔ فوٹو: فائل

بہاول نگر: افغان ازبک لڑکی ویزا لے کر پاکستان پہنچ گئی اور طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کرلیا۔

افغانستان کے صوبے بغلان کی رہائشی 20 سالہ ازبک دوشیزہ اُولْبَاش بی بی دختر نور محمد نے عصری تعلیم کے طالبعلم 24 سالہ فہیم الرحمن ولد قاری عبدالسلام کے ساتھ نکاح کر لیا۔

اُولْبَاش بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین جو احترام، شفقت اور پیار کا سلوک کیا ہمارے نکاح میں اس کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔