- اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟
- وزیراعظم کل اپنے بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، مریم نواز
- ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا
- الیکشن کمیشن اپنی غیرجانبداری ثابت کرے، وفاقی وزرا
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کا سر قلم کردیا
- پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں بہتر پرفارم کرے گی، اظہرعلی
- امریکی صدر نے پاکستانی بزنس مین کو اہم عہدے پر نامزد کردیا
- انسداد کرپشن پر کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- چین امریکا کے ساتھ ’باہمی مفادات کے حامل‘ تجارتی تعلقات بڑھائے گا، رپورٹ
- افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- سینیٹ الیکشن؛ جی ڈی اے کا وزیراعظم سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
- اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز
- سینیٹ الیکشن سے سبق سیکھ لیجیے
- کئی ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
- نمل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ، ایک جاں بحق
- خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی
- سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد
- لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال
- احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ
- این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔
اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونےکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بہت حساس، عوامی سطح پر سماعت نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔