- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے، میرے خلاف جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا، یہ مقدمہ سلیکٹڈ جعلی وزیراعظم کے کہنے پر درج کیا گیا، جس ویڈیو کا بیان اس وقت کے وزیر انساد منشیات اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکے، تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہوجائیں گے، اس قوم سے انہیں نے جو دھوکے بازیاں کی ہیں اس پر سلیکٹڈ ٹولے کے اف جلد ان ہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔ براڈ شیٹ میں شہزاد اکبر کا کمیشن تھا، براڈ شیٹ کو 7 ارب روپے ادا کئے گئے، براڈ شیٹ کمپنی کا مالک خود متنازع ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے والی جماعت ہے، یہ فنڈنگ صرف غیر ملکی نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کو استعمال کیا، انہوں نے اسرائیلی اور انڈین لابی سے پیسہ وصول کرکے اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔ 3 سال سے چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا، لیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا اعتراف جرم موجود ہے، الیکشن کمشنر کے پاس ان کو سزا ینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے، 30 سے 35 فی کلو فروخت ہونے والا آٹا 75 روپے تک پہنچ چکا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف پوری قوم آواز اٹھائے گی، شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔