- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
طوبیٰ عامر کا نیا فوٹوشوٹ؛ صارفین عامر لیاقت کی قسمت پر رشک کرنے لگے
کراچی: اداکارہ و میزبان سیدہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تاہم صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی کے رکن اور میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ اداکارہ طوبیٰ عامر نے گزشتہ روز اپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصویر میں طوبیٰ عامر سفید لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کے فوٹوشوٹ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سیدہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے نئے انداز کی تعریف کی جب کہ کچھ لوگوں نے ان پر طنز کیا۔
ایک صارف نے کہا ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا میں اپنی آنکھیں آپ پر سے ہٹا نہیں پارہی۔ کوئی کس طرح اتنا پرفیکٹ ہوسکتا ہے؟ ایک صارف نے تو عامر لیاقت کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا واہ عامر لیاقت تیری قسمت۔
فراز نامی صارف نے سیدہ طوبیٰ عامر پر طنز کرتے ہوئے کہا جب بھی میں آپ کے نام کے ساتھ سیدہ دیکھتا ہوں حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک اور صارف نے لکھا بھئی واہ عالم آن لائن کے عالم کی زوجہ۔
واضح رہے کہ طوبیٰ عامر ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’بھڑاس‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔