- سینیٹ انتخابات میں بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا
- ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی
- کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش
- متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرادی
- اسلامی تعلیمات نے جنوبی افریقا میں گینگ وار کے گڑھ کو امن کا گہوراہ بنادیا
- قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
- وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ
- ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
- غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں، قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست
- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہبراڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا، اور اب بھی انہیں پر امن جلوس کی اجازت ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وہ خود اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے، بلاول زرداری بالغ اور سمجھ دار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلسوں سے کچھ نہیں نکلا، عدم اعتماد ان کا حق ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اپوزیشن نے استعفے ملتوی کردیئے اور ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، عمران خان کی سینیٹ الیکشن کے بعد ایک سیٹ اور بڑھےگی، کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، پنجاب میں بھی ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بتا دے کہ انہیں براڈشیٹ پر کون قبول ہے؟ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100ملین ڈالرز کی مزیدجائیدادیں سامنے آ رہی ہیں، ساری پارٹیان فارن فنڈنگ میں آگئیں ہیں، جس نے جرم کیا اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوگا اسے پھکی ملنی چاہئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔