- سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اپنے ارکان بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز
- صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا، امریکا
- ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی
- ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ
- سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
- پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
- پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد
- سینیٹ الیکشن میں حکومت نے دیر کردی، اس کے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول
- یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ
- حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے، گورنر پنجاب
- راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
- آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ
- سینیٹ الیکشن؛ شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ
- 27 فروری 2019؛ دو سال بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا
- پائی نیٹ ورک، آن لائن کمائی اور فراڈ
- وزیراعظم کی بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کو2 برس مکمل ہونے پرقوم وافواج کومبارکباد
- قوم کی حمایت سے مادر وطن کا تمام خطرات سے دفاع کریں گے،ترجمان پاک فوج
- ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21554 رہ گئی، 538 کی حالت تشویشناک
- سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا
- زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے
نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم

ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین کے کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوئی، فوٹو : فائل
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور یہ ملک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ماہرین نئی قسم کے کورونا وائرس کو زیادہ ہلاکت خیز بتا رہے ہیں اور اسی حساب سے ہمیں وبا پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے اور طبی عملہ کام کے شدید دباؤ کا شکار ہے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
وزیراعظم بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین کے کورونا کی نئی قسم کے خلاف کارگر ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں اس لیے ویکسی نیشن کروانے والے نئی قسم کے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی
برطانوی وزیراعظم نے اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ مہلک وائرس میں مبتلا 60 سے زائد عمر والے ایک ہزار افراد میں سے 10 کی موت مواقع ہوجاتی ہے لیکن نئی شکل کے کورونا وائرس میں مبتلا ایک ہزار میں سے 13 یا 14 افراد تک ہلاک ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے اختتامی دنوں میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آئی تھی جو زیادہ متعدی اور ہلاکت خیز ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔