قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے

محمد یوسف انجم  ہفتہ 23 جنوری 2021
 قومی کھیل کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شان: فوٹو: فائل

قومی کھیل کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شان: فوٹو: فائل

 لاہور: قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے۔

فلم اسٹارشان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ہم نے ایک اورہاکی میں چارورلڈ کپ جیتے ہیں۔ اس کھیل کونظرانداز کرنے کے بجائے قومی کھیل کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شان کو پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کا ایمبسیڈربنائے کا بھی فیصلہ کیے۔ اس حوالے سے اداکار شان کی پنجاب اسپورٹس بورڈ کے افسران سے بھی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ شان نے ملاقات  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اگر کوئی ذمہ داری سونپے گا تو ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں بھی اپنا حصہ ڈالوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔