بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جنوری 2021
نوسربازووں نے کہا کہ مٹی کو گرم کرنے سے وہ سونا بن جائے گی، فوٹو : فائل

نوسربازووں نے کہا کہ مٹی کو گرم کرنے سے وہ سونا بن جائے گی، فوٹو : فائل

پونے: بھارت میں نوسربازوں نے ایک جیولر کو 4 کلو مٹی 50 لاکھ میں یہ کہہ کر فروخت کردی کہ گرم کرنے پر مٹی سونا بن جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں تین نوسربازوں نے 39 سالہ جیولر کو جھانسہ دیکر 50 لاکھ روپے بٹور لیے۔ نوسرباز ایک سال قبل جیولر سے انگوٹھی خریدنے کے بہانے دوست بنے تھے اور جلد ہی دونوں گھرانوں میں مراسم قائم ہوگئے تھے۔

ایک دن تینوں نے رازدارانہ انداز میں جیولر کو بتایا کہ بنگال سے ایسی کراماتی مٹی ملی ہے جسے جلانے پر وہ سونا بن جاتی ہے۔ ان تینوں نے جیولر کو چند نمونے بھی دکھائے۔

جیولر دوستی کے نام پر دھوکے میں آگیا اور 4 کلو مٹی 50 لاکھ کے عوض خریدنے میں خریدلی تاہم جب مٹی کو گرم کیا تو وہ سونے میں تبدیل نہ ہوئی جس پر دوستوں سے رابطہ کیا تو سب کے نمبر بند اورگھروں پر تالے تھے۔

جیولر نے دوست کے بھیس میں نوسربازوں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔