ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 جنوری 2021
ہفتہ وار کاروبار میں یورو کرنسی، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قدر میں بھی اضافے کا رحجان غالب رہا (فوٹو : فائل)

ہفتہ وار کاروبار میں یورو کرنسی، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قدر میں بھی اضافے کا رحجان غالب رہا (فوٹو : فائل)

 کراچی: ہفتے بھر میں ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

متحدہ عرب امارات کو واجب الادا قرضوں کی ادائیگیوں بیرونی کے دباؤ اور درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس (ایل سی) کھولے جانے کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

ہفتہ وار کاروبار میں یورو کرنسی، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 41 پیسے بڑھ کر 160.74 پیسے پر بند ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 1.32 روپے بڑھ کر 195.80 روپے ہوگئے۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.06 روپے بڑھ کر 219.96 روپے ہوگئی اور انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 12 پیسے بڑھ کر 42.85 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔