عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 جنوری 2021
دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم رہی (فوٹو : فائل)

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: عالمی اور مقامی منڈی میں ایک بار پھر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1856 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 472 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر ایک لاکھ 13 ہزار 350 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 180 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم رہی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1114 روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔