- سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اپنے ارکان بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز
- صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا، امریکا
- ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی
- ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ
- سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
- پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
- پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد
- سینیٹ الیکشن میں حکومت نے دیر کردی، اس کے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول
- یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ
- حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے، گورنر پنجاب
- راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
- آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ
- سینیٹ الیکشن؛ شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ
- 27 فروری 2019؛ دو سال بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا
- پائی نیٹ ورک، آن لائن کمائی اور فراڈ
- وزیراعظم کی بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کو2 برس مکمل ہونے پرقوم وافواج کومبارکباد
- قوم کی حمایت سے مادر وطن کا تمام خطرات سے دفاع کریں گے،ترجمان پاک فوج
- ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21554 رہ گئی، 538 کی حالت تشویشناک
- سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا
- زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے
کورونا ویکسین مٹاپے کا شکار افراد کیلئے خوشخبری نہیں !

مٹاپے کا شکار افراد میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے اثرات سے متعلق مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے(فٹو، انٹرنیٹ)
کورونا وائرس کی ویکسین کی دست یابی کو عالمی وبا کے خلاف امید کی کرن قرار دیا جارہا ہے تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا کی ویکسین سب کے لیے یکساں مؤثر نہیں ہوگی۔
اس میں خاص طور پر مٹاپے کا شکار افراد کے بارے میں مختلف تحقیقی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود ان کے کورونا سے متاثر ہونے کے امکانات میں زیادہ کمی واقع نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ مٹاپے کا شکار افراد ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے لیے کورونا وائرس کو زیادہ خطر ناک بتایا جاتا ہے۔
حال ہی میں جریدے ’نیچر‘ میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مٹاپے میں مبتلا افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے کے بعد کیے گئے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے جسم کا ردّعمل سست رہا اور ویکسین لگنے کے باوجود مطلوبہ تعداد میں اینٹی باڈیز نہیں بنیں۔ بعض معاملوں میں یہ ردعمل اس قدر سست رہا ہے کہ مٹاپے کا شکار افراد کے لیے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مٹاپا صحت عامہ کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے اور دنیا کی کل آبادی میں سے 13 فی صد افراد وزن بڑھنے اور مٹاپے جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ 80ء کی دہائی سے اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹاپے کے باعث بہت سے ایسے جسمانی و ذہنی مسائل جنم لیتے ہیں جو امنیاتی نظام کو بھی کمزور کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انفلونزا، ریبیز اور ہیپاٹائٹس بی سے متعلق بھی یہ نتائج سامنے آئیں ہیں کہ ان کی ویکسین بھی مٹاپے کا شکار افراد کو ان بیماریوں سے بچانے کے لیے زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوسکیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ فربہ افراد کے لیے ویکسین کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیےباقاعدہ طبی آزمائش کے ذریعے معلومات مرتب کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ ویکسین کی مختلف خوراکوں اور مقدار کے حوالے سے بھی حقائق کی بنیاد پر نئی حکمت تیار کی جاسکتی ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مٹاپے اور اس سے جڑی طبی پیچیدگیوں اورصحت عامہ کو لاحق خطرات پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر صحت مند طرز زندگی اختیار کرنا ہوگا۔ صحت بخش اور متواز غذا اور صحت مندانہ جسمانی سرگرمیوں کا فروغ اور حوصلہ افزائی ہی اس ابھرتے ہوئے عالمی چیلنج کا سب سے مؤثر جواب ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔