- سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اپنے ارکان بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز
- صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا، امریکا
- ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی
- ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ
- سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک
- پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
- پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی سے باہر جانے پر پابندی عائد
- سینیٹ الیکشن میں حکومت نے دیر کردی، اس کے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول
- یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ
- حکومت کو پی ڈی ایم سے نہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے خطرہ ہے، گورنر پنجاب
- راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
- آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ
- سینیٹ الیکشن؛ شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ
- 27 فروری 2019؛ دو سال بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا
- پائی نیٹ ورک، آن لائن کمائی اور فراڈ
- وزیراعظم کی بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کو2 برس مکمل ہونے پرقوم وافواج کومبارکباد
- قوم کی حمایت سے مادر وطن کا تمام خطرات سے دفاع کریں گے،ترجمان پاک فوج
- ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21554 رہ گئی، 538 کی حالت تشویشناک
- سمت پٹیل نے اپنی وکٹ قربان کرنے کے بجائے حفیظ کو رن آؤٹ کرادیا
- زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے
5G کوعام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر کا آغاز

حکومت مالی سال 2022-23میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فوٹو : فائل
کراچی: پاکستان نے مالی سال 2022-23ء میں جدیدترین فائیو جی انٹرنیٹ کو عام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2020ء کے مطابق پاکستان فائیوجی ٹیکنالوجی کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کررہا ہے اور 2023ء میں فائیو جی سروسز کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی۔ کووڈ 19 کی وبا اس لحاظ سے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے کہ اس کی وجہ سے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی نے تیزی سے ترقی کی ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹرز ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر متفق ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کے مطابق حکومت دسمبر 2022ء میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلی نسل کی اس ٹیکنالوجی کا اجرا پانچ تا سات سال سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امین الحق فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چین میں آزمائشی وڈیو کال کرچکے ہیں جس کی آواز اور تصویر کا معیار بہترین تھا۔
جی ایس ایم ایسو ایشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد پاکستانی معیشت میں موبائل انڈسٹری کا حصہ 24 ارب ڈالر ( جی ڈی پی 6.6 فیصد ) تک پہنچ جائے گا۔ پاکستان کے 98فیصد گھروں میں موبائل فون موجود ہے جبکہ موبائل سرسز کی نفوذ پذیری اکتوبر 2020 کے اختتام پر 81.1فیصد تھی۔
خیال رہے کہ فائیو جی ( 5G) انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ رفتار موجودہ تھری جی، فور جی انٹرنیٹ کی رفتار سے دس گنا زیادہ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی سے ملک میں معاشی سرگرمیاں نمایاں طور پر بہتر ہوجائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔