- ایم کیو ایم کے 2 رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کے لیے نااہل قرار
- لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، دو ننھے بیٹے زندہ جل گئے
- فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے ، ترجمان پاک فوج
- انجن فیل ہونے کا واقعہ؛ تمام بوئنگ 777 ایس طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت
- افغان صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
- پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹرکے لیے خوش آئند قرار
- پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری سست روی کا شکارہوگئی
- سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آرہی ہے، یوسف رضا گیلانی
- حکومت میں صلاحیت نہیں ورنہ ہزار دنوں میں کچھ تو بہتر کر دیتے، سراج الحق
- اچھی جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ
- کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا اورآج بھی ہوں، جہانگیرترین
- سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کی نگرانی شروع کردی
- سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں، وزیراعظم
- روس میں ’’نئے برڈ فلو‘‘ سے 7 افراد متاثر
- ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا
- حلیم عادل شیخ پر سنٹرل جیل کراچی میں مبینہ تشدد
- جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سنادیا گیا
- مکان کے لیے بھتیجے کے ہاتھوں چچا، چچی اور 3 کزن قتل
- براہِ راست نشریات کے دوران ڈاکو نے صحافی کو لوٹ لیا
- پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد
کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما

پاکستانی بھائی ہیں، ویزے کیلیے 6، 6 ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، نرمل پرجا کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو فتح کرنے والے نیپال کے نمبرون کوہ پیما نرمل پرجا نے کہاکہ سرد ترین موسم میں کے ٹو کی چوٹی کو فتح کرنا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔
نیپال کے نمبرون کوہ پیما نرمل پرجا کا کہنا ہے کہ نیپال اور پاکستان دو بھائیوں جیسے ملک ہیں، ہم نیپالی پاکستانیوں کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں لیکن نیپال میں موجود پاکستان کا سفارت خانہ ہمیں ویزا کی آسان سہولت مہیا نہیں کرتا ہے ہمیں پاکستانی ویزا کے لئے چھ چھ ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے مقابلے میں ہر پاکستانی کو آسانی سے ویزا دے دیتے ہیں۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرد ترین موسم میں کے ٹو کی چوٹی کو فتح کرنا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے لیکن جب کوئی کامیابی کا ارادہ کرلے تو کامیابی یقنیی ہے۔عالمی کامیابی کے بعد پاکستان کا وقار دنیا بھرمیں بلند ہوا ،پاکستان امن کا گہورا ہے۔
نرمل پرجا نے کہاکہ حکومت پاکستان کو ہمارے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے ہم الپائن کلب آف پاکستان کے گائیڈز کو تربیت دینے کے لئے تیار ہیں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں نیپالی کوہ پیماؤں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب میں نیپال کے سفیر تاپاس ایدکاری، گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ، صدر الپائن کلب آف پاکستان ، قرار حیدری، ملک مہربان اور کثیر تعدادمیں شائقین موجود تھے۔
وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجا ناصر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردیوں میں گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں،نیپالی کوہ پیماوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیپالی حکومت سے مزید سیاحت سے متعلق معاہدے کر رہے ہیں۔
نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز صدر پاکستان عارف علوی سے مفید ملاقات ہوئی، پاکستان حکومت کیساتھ نیپال کے دوستانہ تعلقات ہیں،نیپال اور پاکستان مل کر سیاحت کو فروغ دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔