- آن لائن بینکنگ اور خریداری کی وجہ سے مالیاتی فراڈ میں 63 فیصد اضافہ
- سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار
- امریکی کمپنی نے کورونا ویکسین سے2021 میں ہونے والی آمدن بتادی
- کراچی پولیس کا اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
- ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری
- ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی
- تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
- پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- جسٹس فائز نے نظرثانی کیس کی کارروائی ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست دائر کردی
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن
- پی ایس ایل میچزکے 50 فیصد ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
- افغانستان میں چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک
- بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
- فرانسیسی مصنف نے سنکیانگ سے متعلق مغربی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے
- سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی
- انتظار کتنا طویل ہوگا؟
- امن خطرے میں؛ طالبان کا امریکا اور افغانستان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی
پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی

دوا رجسٹرڈ، حکومت اسپتالوں میں مریضوں پر استعمال کرے، ڈاکٹر جان عالم۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے۔
روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ۔ یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ وینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحت یاب ہو سکتے ہیں۔
پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ دوا 7 سال قبل بنائی تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 اعلیٰ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ یہ دوا اسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے ان کو صحت یاب کریں۔
اس موقع پر ایک شخص سعیدالرشید عباسی نے کہا کہ وہ کورونا مریض تھے اور اس دوا سے مکمل صحت یاب ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔