بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 24 جنوری 2021
رکشے والے کے بیٹے نے نئی بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید لی۔ فوٹو: فائل

رکشے والے کے بیٹے نے نئی بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید لی۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد / دکن: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے کامیاب دورہ آسٹریلیا کے بعد نئی بی ایم ڈبلیو گاڑی خرید لی۔

محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں،اس پر لگی رجسٹریشن پلیٹ سے واضح ہورہا تھا کہ یہ برانڈ نیو گاڑی ہے، ایک اور ویڈیو میں سراج وہ گاڑی حیدرآباد میں ڈرائیو بھی کررہے تھے۔

یاد رہے کہ محمد سراج کے والد محمد غوث ایک آٹو رکشہ ڈرائیور تھے، ان کا انتقال ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے دوران ہوا مگر سراج آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔