- 13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری
- اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری
- ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے
- دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ
- لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی
- سینیٹ انتخابات؛ پی پی کی متحدہ کو گیلانی کی حمایت کے عوض دو نشستوں کی پیشکش
- لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا
- امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور
- 5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد
- لاہورمیں آوارہ کتوں کوتحویل میں لینے کے لیے آپریشن شروع
- پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- موسم بہار کی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی
- جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی حمزہ شہباز کے ساتھ سیلفی
- سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی
- ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار
- کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟
- خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹوٹتے اتحاد کو بچالیا
- کام سے بچنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار
- خیبر پختونخوا حکومت نے شعبہ توانائی میں سنگ میل عبور کرلیا
بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے ،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل
سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا جس کی تعبیر سے پہلے ہی اس کی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی۔ جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ بتائیں کہ ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا ؟ 50 سال سے ان کے آباؤ اجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے، یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر او چاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے کسی صورت ممکن نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔