سی این جی اسٹیشن کل صبح 8 بجے سے 48گھنٹے کے لیے بندرہیں گے

بزنس رپورٹر  جمعرات 2 جنوری 2014
ناگن چورنگی کے اسٹاپ پر مسافر گاڑیاں نہ ملنے پرپریشان کھڑے ہیں،سی این جی کی بندش سے گاڑیوں کی کمی کے باعث ہزاروں شہری پریشان رہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ناگن چورنگی کے اسٹاپ پر مسافر گاڑیاں نہ ملنے پرپریشان کھڑے ہیں،سی این جی کی بندش سے گاڑیوں کی کمی کے باعث ہزاروں شہری پریشان رہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی:  سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کل جمعہ 3جنوری سے اتوار 5جنوری تک 48 گھنٹے کیلیے بندرہیں گے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے سی این جی لوڈ شیڈنگ کا دوسرا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق جمعرات کی صبح  8 بجے 41گھنٹے کی بندش کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشن جمعہ کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔