رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ مانگنے والے 4 ملز م گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 24 جنوری 2021
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ خوری کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا(فوٹو، فائل)

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ خوری کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا(فوٹو، فائل)

 کراچی: رینجرز اور پولیس نے تاجر سے بھتہ مانگنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان  رینجرز سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 جنوری 2021 کو گلبہار سینٹری مارکیٹ کے تاجر محمد عمران سے ملزمان نے 25 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا  اور طلب کی گئی رقم نہ دینے پر تاجر اور اس کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تاجر نے فوری طورپر رینجرز اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان فہد ، صفیان ، اسامہ اور الیاس کو گرفتار کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق ملزمان نے جس سم سے تاجر کو فون کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے وہ سم اور موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان منشیات فروشی کے دھندے میں بھی ملوث ہیں۔ چاروں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔