سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 24 جنوری 2021
میر علی اور خیسور میں ہونےو الی کارروائی میں دو اہم کمانڈر بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

میر علی اور خیسور میں ہونےو الی کارروائی میں دو اہم کمانڈر بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزکے شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی۔ اس خفیہ آپریشن کےدوران 5دہشت گردمارےگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرسیدرحیم اورسیف اللہ نورشامل ہیں۔ ان میں سے سیدرحیم 2007 سےاب تک 17 دہشت گردحملوں میں ملوث رہا جب کہ کمانڈرسیدرحیم وانا،میرعلی میں خودکش سینٹرزکاانچارج تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملک دشمن ایجنسیوں نےکمانڈررحیم کوٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا کمانڈر سید رحیم میرعلی کے 4 ملک،3 انجینئرزکے قتل میں ملوث تھا۔  سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔