- ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ لندن کے اسپتال میں داخل
- بھارت نے سکھوں کو مذہبی تقریب میں شرکت کیلیے پاکستان آنے سے روک دیا
- حکومت کا بجلی پرعائد نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
- امریکا میں برفانی طوفان اور کڑاکے دار سردی میں 20 افراد ہلاک
- سندھ میں 20 سے زائد شاہراہوں پر احتجاج، ریلی اور دھرنا قابل سزا جرم قرار
- سندھ پولیس میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایران کو صرف فوجی کارروائی کی دھمکی سے ہی مذاکرات پرلایا جاسکتا ہے، اسرائیل
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی
- قطب جنوبی کی سرد، برفیلی اور تاریک گہرائی میں اچھوتے جانوروں کی دریافت
- فضائی آلودگی، مستقل نابینا پن کی وجہ بن سکتی ہے
- برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں 10 سال سے چوہوں کے شکار پر مامور بلاّ
- ہم خاص طبقے کے مفادات کا تحفظ کرنے حکومت میں نہیں آئے، وزیر اعظم
- دادو میں تین سالہ بچی جنسی درندگی کا شکار، ملزم گرفتار
- لیڈی پولیس اہلکار کو تھانے میں ہراساں کرنے پر سب انسپکٹر جبری ریٹائر
- مئی تک افغانستان سے اپنے تمام فوجی اہلکار واپس بلالیں گے، نیوزی لینڈ
- ہرنائی بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق
- کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، شبلی فراز کا اعتراف
- ضمنی انتخابات میں شکست سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوام کا فیصلہ ہے، شرجیل انعام میمن
- عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے
مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

تصویر میں اپنا نام نہ بتانے والی خاتون ایک ارب ڈالر ٹکٹ کے ساتھ اسموکر فرینڈلی اسٹور میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے ٹکٹ خریدا تھا۔ تصویر اے پی
مشی گن: امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
جیت کا اعلان ہفتے کو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔ جس کا نمبر 4-26-42-50-60 تھا جبکہ میگا بال نمبر 24 تھا۔
تاہم جلد یا بدیر اتنا بڑا انعام جیتنے والی کو آگے بڑھ کر خود کو ظاہر کرنا ہوگا کیونکہ لاٹری کے قوانین یہی کہتے ہیں تاہم جیتنے والا چاہے تو اس رقم کے برابر کی اقساط اگلے 29 برس تک وصول کر سکتا ہے دوسری صورت میں اگر وہ یک مشت یہ رقم لیتا ہے تو اسے 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم مل سکے گی۔
میگا ملینز جیک پوٹ لاٹری میں عوام کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی اور اسی وجہ سے ایک ارب ڈالر تک رقم بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں شمالی کیرولائنا کے ایک خوش نصیب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔