50 سال میں 1 کروڑ 13 لاکھ 39 ہزارپاکستانی بیرون ملک گئے

وقاص احمد  پير 25 جنوری 2021
43 لاکھ 59 ہزار سے زائد مزدور بیرون ملک روزگار کیلیے گئے: فوٹو : فائل

43 لاکھ 59 ہزار سے زائد مزدور بیرون ملک روزگار کیلیے گئے: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی تفصیلات ایکسپریس نے حاصل کر لیں۔

موصول دستاویز کے مطابق روزگار کے غرض سے گزشتہ 50 سال کے دوران مجموعی طور پر 1کروڑ13لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک گئے اور دیار غیر میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دیکر سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا,, بیرون ملک سمندر پار پاکستانیوں نے اڑھائی سال میں مجموعی طور پر 59ارب 7کروڑ47لاکھ ڈالرز زرمبادلہ پاکستان بجھوائے۔

43لاکھ 59 ہزار سے زائد مزدور بیرون ملک روزگار کیلیے گئے ۔ 13لاکھ 94ہزار 284ڈرائیورز دیار غیر روزگار کے لیے گئے ۔بیرون ملک 59ہزار اکانٹنٹ 3لاکھ 41ہزار زرعی ماہرین ،5لاکھ 29ہزار کارپنٹر ،27ہزار 128ڈاکٹر ،3لاکھ 95ہزار الیکٹریشن ،82ہزار انجینئرز ،77ہزار منیجرز کی پوسٹ پر تعینات ہوئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔